Urdu Short Stories for Kids ۔ دس بہترین سبق آموز کہانیاں

urdu short stories for kids ۔ دس بہترین سبق آموز کہانیاں
بچوں کی دنیا کہانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ urdu short stories for kids کے عنوان سے بچوں کے لیے دس بہترین سبق آموز کہانیاں پیش خدمت ہیں۔
یہ کہانیاں نہ صرف بچوں کو خوش کرتی ہیں بلکہ ان میں اخلاقی سبق بھی سکھاتی ہیں۔ والدین رات کو بچوں کو یہ سنائیں تو بچوں کی زبان، سوچ اور کردار بہتر ہو سکتا ہے۔
اردو کی مختصر کہانیاں نہ صرف بچوں کی تفریح کا ذریعہ ہیں بلکہ ان کی شخصیت سازی اور ذہنی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اردو شارٹ اسٹوریز فار کڈز ایک ایسا خزانہ ہیں۔
درج ذیل دس کہانیاں انتہائی مختصر اور انتہائی سبق آموز ہیں یہ مختصر کہانیاں آپ اپنے بچوں کو سنا کر ان کی ذہنی اور اخلاقی تربیت کر سکتے ہیں۔
اردو شارٹ اسٹوریز فار کڈز – 10 بہترین سبق آموز کہانیاں
urdu short stories for kids کی ذیل میں مختصر کہانیاں پڑھتے ہیں اور ذہن نشین کرتے ہیں تاکہ ہم اپنے بچوں کی اس طرح تربیت کر سکیں کہ وہ کہانیوں سے لطف اندوز بھی ہوں اور پھر سبق بھی سیکھ سکیں۔
1. چالاک لومڑی اور کوا
ایک دن ایک کوا روٹی کا ٹکڑا لے کر درخت پر بیٹھا تھا۔ ایک لومڑی نے اسے دیکھا اور روٹی ہتھیانے کا سوچا۔ لومڑی نے کہا: "کیا خوبصورت آواز ہے تمہاری! ذرا گانا سناؤ!” کوا خوش ہو کر "کا کا” کرنے لگا، روٹی نیچے گر گئی، اور لومڑی لے کر بھاگ گئی۔
سبق: خوشامد پر یقین نہ کرو۔
2. سونے کا انڈہ دینے والی مرغی
ایک کسان کے پاس مرغی تھی جو روز ایک سونے کا انڈہ دیتی تھی۔ کسان لالچ میں آ کر ایک ہی دن میں سب انڈے نکالنے کے لیے مرغی کو کاٹ بیٹھا، لیکن کچھ نہ ملا۔
سبق: لالچ برا ہے۔
3. سچ کی جیت
ایک گاؤں میں ایک لڑکا ہمیشہ سچ بولتا تھا۔ ایک دن گاؤں میں چوری ہوئی، سب نے الزام اس پر لگا دیا۔ لیکن جب اصل چور پکڑا گیا تو سب نے مانا کہ سچ بولنے والا ہی عزت پاتا ہے۔
سبق: سچائی ہمیشہ کامیاب ہوتی ہے۔
4. محنت کا پھل
ایک کسان کے تین بیٹے تھے جو کام نہیں کرتے تھے۔ کسان نے کہا کہ کھیت میں خزانہ دفن ہے۔ تینوں نے کھیٹ کو کھود کر تلاش کیا مگر خزانہ نہ مل سکا۔ پھر سوچا کہ کھیت کو کھودا ہے تو بیج دبا دیتے ہیں بیج بو دیے۔ کچھ دن بعد کھیت میں خوب فصل اگ آئی۔ تو کسان نے بیٹوں کو کہا کہ جس خزانے کی بات میں کر رہا تھا وہ یہی فصل ہے جو کسان کا خزانہ ہوتی ہے۔
سبق: محنت کا پھل ہمیشہ ملتا ہے۔
5. شیر اور چوہا
ایک شیر نے ایک چوہے کو پکڑا، لیکن شیر کو چوہے پر رحم آ گیا اس نے چوہےکو کھانے کی بجائے اسے چھوڑ دیا۔ بعد میں شیر کسی شکاری کے جال میں پھنس گیا تو اسی چوہے نے دیکھا اور تیزی سے آ کر جال کاٹ دیا اور شیر جال سے آزاد ہو گیا۔
سبق: چھوٹا یا کمزور ہونے کے باوجود مدد کی جا سکتی ہے۔
اس سبق پر آپ اس کہانی کی مدد سے اپنے بچوں کی والدیں کی خدمت کے بارے میں تربیت کر سکتے ہیں دیوار پر والد کے ہاتھ کے نشان – اردو محتصر کہانی
6. ایماندار لکڑ ہارا
ایک لکڑ ہارا دریا میں کلہاڑی گر جانے پر رو رہا تھا۔ ایک فرشتہ آیا اور سونے کی کلہاڑی دی، مگر لکڑ ہارے نے کہا یہ میری نہیں۔ فرشتے نے اس کی ایمانداری پر اسے سونے اور چاندی کی کلہاڑیاں دے دیں۔
سبق: ایمانداری کا انعام ملتا ہے۔
7. بلی اور دودھ
ایک بلی روز دودھ پینے آتی تھی، لیکن مالک نے دودھ میں پانی ملا دیا۔ بلی نے ایک دن چکھا اور چلی گئی، پھر کبھی واپس نہ آئی۔
سبق: دھوکہ دیرپا نہیں ہوتا۔
8. گدھا اور شیر کی کھال
ایک گدھے کو شیر کی کھال ملی، وہ سب جانوروں کو ڈرانے لگا۔ ایک دن اس نے رینک دیا یعنی اپنی مخصوس آواز میں شور مچانے لگا تو سب کو پتہ چل گیا کہ یہ گدھا ہے۔
سبق: جھوٹ زیادہ دن نہیں چھپتا۔
اس سبق پر آپ یہ کہانی بھی پڑھ سکتے ہیں حق سچ کی طاقت – ایک سبق آموز کہانی
9. دو دوست اور ریچھ
دو دوست جنگل سے گزر رہے تھے کہ ریچھ آ گیا۔ ایک درخت پر چڑھ گیا، دوسرا لیٹ گیا۔ ریچھ نے سونگھ کر سمجھا کہ یہ مر گیا ہے اور چلا گیا۔ پہلے نے کہا: ریچھ نے کیا کہا؟ دوسرا بولا: اس نے کہا مشکل وقت میں ہی دوست پہچانے جاتے ہیں۔
سبق: سچے دوست مشکل وقت میں کام آتے ہیں۔
10. کنجوس تاجر
ایک تاجر سونے کے سکے روز گنتا تھا اور پھر زمین میں دفن کر دیتا تھا۔ ایک دن کسی چور نے دیکھ لیا اور سارے سکے چوری کر لیے۔ لوگوں نے تاجر سے کہا: تم نے انہیں یعنی اپنے سکوں کو استعمال نہیں کیا، پتھر ہی دفن کرتے رہے جن کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔۔
سبق: دولت کا فائدہ تب ہے جب اسے درست جگہ خرچ کیا جائے۔
اردو مختصر کہانیاں Urdu Short Stoeris
امید کرتا ہوں urdu short stories for kids میں یہ دس کہانیاں آپ کو بہت مختصر اردو کہانیاں معلوم ہوئی ہوں گی ان کو سنانے میں آپ کو آسانی بھی ہوئی ہو گی اور ان سے حاصل ہونے والا سبق بچوں کی اصلاح اور تربیت کا سبب بنا ہو گا۔
اردو مختصر کہانیوں یعنی Urdu Short Stories میں آپ کچھ دیگر کہانیاں بھی ہماری ویب سائٹ اردو میں پر پڑھ سکتے ہیں۔ ان کے لنک حسب ذیل ہیں۔