نادرا پاکستان

NADRA

نادرا انگلش کے چند الفاظ کو یکجا کر کے تحریر کیا جاتا ہے یعنی نادرا کا اصل انگریزی زبان کے چند حروف (نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) کا مخفف ہے۔ نادرا، حکومت پاکستان کا ایک انتہائی اہم ادارہ ہے جو پاکستان میں موجود تمام پاکستانی شہریوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک مخصوص کارڈ جاری کرتا ہے۔ یہ کارڈ شناختی کارڈ کہلاتا ہے۔ اس کے علاوہ نادرا پاکستان کے تعاون سے شہریت کے متعلق دیگر کچھ کاغذات بھی بنوائے جاتے ہیں جو سرکاری و غیر سرکاری طور پر پاکستان کے شہریوں کے کام آتے ہیں۔ نادرا دراصل جدید نظام کا ایک نام ہے جس کی مدد سے پاکستان میں موجود پاکستانی شہریوں کے کوائف کو ایک خاص انداز میں کمپیوٹر کی (ڈیٹا بیس) میں محفوظ کیا جاتا ہے۔

Important Tags: nadra frc online, nadra nicop renewal usa, pak identity app login

Back to top button