آرٹیفشل انٹیلیجنسسائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence in Pakistan)

0
(0)
Artificial intelligence in Pakistan
Artificial intelligence in Pakistan

مصنوعی ذہانت کیا ہے؟

مصنوعی ذہانت ( Artificial Intelligence) ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے مشینیں انسانوں کی طرح سوچنے، سیکھنے، اور فیصلے کرنے کی صلاحیت حاصل کرتی ہیں۔ جیسے کہ اگر آپ گوگل میپ استعمال کرتے ہیں یا یوٹیوب پر ویڈیوز سرچ کرتے ہیں، تو وہ سسٹمز AI کی مدد سے آپ کی پسند کو سمجھ کر نتائج دیتے ہیں۔

سابقہ تحریر

اس سے قبل ہم نے اسی ویب سائٹ اردو میں ڈاٹ کام https://www.urdumea.com پر ایک ارٹیکیل پڑھا تھا جو کہ What is AI in Urdu کے عنوان سے تحریر کی گیا تھا۔ اس آرٹیکل میں مصنوعی ذہانت کے بارے میں تفصیل سے بات کی گئی تھی۔

آج والی تحریر میں ہم یہ دیکھیں گے کہ مصنوعی ذہانت کا ملک پاکستان میں کیا سکوپ ہے اور پاکستان میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence in Pakistan) پاکستان میں کس حد تک کامیاب ہے یا استعمال ہوتی ہے۔ اس تحریر کے بنیادی موضوعات ذیل میں درج ہیں۔

  1. دنیا میں AI کا بڑھتا ہوا رجحان
  2. پاکستان میں AI کا تعارف
  3. تعلیمی اداروں میں AI کی تعلیم
  4. پاکستانی حکومت کی AI پالیسی
  5. صنعتوں میں AI کا کردار
  6. ہیلتھ کیئر میں AI کا استعمال
  7. زراعت میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت
  8. کاروبار اور اسٹارٹ اپس میں AI کا استعمال
  9. پاکستانی نوجوان اور AI کی مہارتیں
  10. AI سے متعلق اہم کورسز اور پلیٹ فارمز
  11. چیلنجز جو پاکستان کو درپیش ہیں
  12. مستقبل میں پاکستان میں AI کی ترقی کی امیدیں
  13. AI میں عالمی سرمایہ کاری اور پاکستان کا کردار
  14. نتیجہ اور آئندہ کا لائحہ عمل
  15. اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs)

دنیا میں AI کا بڑھتا ہوا رجحان

آج کی دنیا میں AI صرف ایک آپشن نہیں بلکہ ضرورت بن چکی ہے۔ دنیا میں کئی ممالک مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹس کی مدد سے پورے پورے ہوٹلز چلا رہے ہیں۔

امریکہ، چین، اور یورپ کے کئی ممالک نے اس ٹیکنالوجی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے بعد ابھی تک بہت سے فوائد حاصل کر چکے ہیں۔ خودکار گاڑیاں، چہرہ شناخت کرنے والے کیمرے، اور ورچوئل اسسٹنٹس جیسے "سِری” اور "ایمازون الیکسا” اسی AI کی پیداوار ہیں۔

پاکستان میں AI کا تعارف artificial intelligence in Pakistan

پاکستان میں AI کی شروعات نسبتاً دیر سے ہوئی لیکن اس کا اثر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ہمارے ملک پاکستان کے بہت سے مختلف ادارے اور کمپنیاں اب AI بیسڈ سلوشنز متعارف کروا رہے ہیں، artificial intelligence in Pakistan ان solutions کی مدد سے کاروبار کو بدلا جا رہا ہے اور مزید ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں۔

ورک فلو آٹومیشن Workflow Automation

Workflow Automation جیسے کام کیے جا رہے ہیں جن کی مدد سے خاص طور پر ای کامرس، فنانس، اور ایجوکیشن کے شعبوں میں ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ چلنے کی کوشش جاری ہے۔

اٹنشن ڈیٹیلنگ Attention to Detail

اٹینشن ڈیٹیلنگ Power of Attention to Detail کاروبار کی ترقی وغیرہ کے لیے اس طرح کے عنوانات کو ذیر بحث لا کر باریکی سے معاملات کی جانچ پڑتال کرنا اور پھر یہ دیکھنا کہ جدید ٹیکنالوجی اس پر کس طرح اثر انداز ہو سکتی ہے یعنی AI کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے اور اس کی مدد سے ترقی کی جا سکتی ہے

تعلیمی اداروں میں AI کی تعلیم

پاکستان میں موجود مختلف یونیورسٹیز جیسے کہ NUST، COMSATS، LUMS اور FAST اب artificial intelligence in Pakistan پر مبنی بی ایس اور ایم ایس پروگرامز کا آغاز کر چکی ہیں اور طالب علم ان پروگرامز میں داخلے لے کر جدید دور کے ساتھ چلنے کے لیے علم حاصل کر رہے ہیں ۔ ان اداروں نے ریسرچ سینٹرز بھی قائم کیے ہیں تاکہ طلبہ جدید مہارتیں سیکھ سکیں۔

پاکستانی حکومت کی AI پالیسی

پاکستان کی وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے artificial intelligence in Pakistan "Artificial Intelligence Policy 2022” متعارف کروائی ہے جس کا ڈرافٹ آن لائن موجود ہے ۔ اس کا مقصد AI کو قومی ترقی کے لیے استعمال کرنا، ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنا اور عالمی مقابلے میں پاکستان کا کردار مضبوط کرنا ہے۔

صنعتوں میں AI کا کردار

پاکستان میں مختلف صنعتیں جو مشہور ہیں اور جہاں عوام کا زیادہ واسطہ ہے جیسے کہ بینکنگ، ٹیلی کام، اور مینوفیکچرنگ اب AI استعمال کر رہی ہیں تاکہ کسٹمر سروس بہتر ہو، حاصل شدہ ڈیٹا کو جلدی اور درست انداز میں پروسس کیا جا سکے۔ اس ڈیٹا کی مدد سے کاروبار کو مزید بہتر بنانے کے لیے فیصلے کیے جا سکیں۔

ہیلتھ کیئر میں AI کا استعمال

میڈیکل فیلڈ میں AI ڈاکٹرز کو مریضوں کی تشخیص میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ X-ray، MRI اور دیگر رپورٹس کو AI بیسڈ سسٹمز کے ذریعے تیزی سے جانچا جا رہا ہے تاکہ فوری علاج ممکن ہو۔ اب ٹیکنالوجی بہت وسیع ہو چکی ہے خاص طور پر میڈیکل کی فیلڈ میں سنٹرلائز سسٹم کے ذریعہ پوری دنیا میں بیماری کی تشخیص اور اس پر علاج کی معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔

ابھی پاکستان اس معاملے میں کوئی خاص خود کفیل نہیں ہوا لیکن پاکستان میں میڈکل اور AI کے حوالے سے کیے جانے والے تجربات اور لباٹریز موجود ہیں جہاں پر ڈیٹا کو دیکھ کر کام کیا لیا جاتا ہے۔

زراعت میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت

پاکستان ایک زرعی ملک ہے، اور ہر سال پاکستان گندم کپاس وغیرہ جیسے اجناس کو کاشت کرتا ہے۔ دنیا کے بہت سے ممالک زراعت میں بہت زیادہ ترقی کر چکے ہیں اور ترقی کی وجہ AI کو بھی مانا جاتا ہے۔

یہاں Artificial intelligence in Pakistan کے ذریعے فصلوں کی صحت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، پانی کی بچت کے لیے سمارٹ ایریگیشن سسٹمز استعمال کیے جا رہے ہیں اور مارکیٹ کی طلب کے مطابق فصلوں کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات میں AI کا استعمال بھی زراعت کے لیے بہت اہم ہے اور اس کی مدد سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ بارش کب اور کتنی متوقع ہے اور فصلوں کے لیے درست وقت ہے یا نہیں۔

کاروبار اور اسٹارٹ اپس میں AI کا استعمال

پاکستان میں کئی اسٹارٹ اپس جیسے کہ "Bykea”، "Tajir” اور "Bazaar” مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہے ہیں تاکہ کسٹمر کا تجربہ بہتر بنایا جا سکے۔ Chatbots، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور کسٹمر اینالیسز میں AI کا استعمال روز بروز بڑھ رہا ہے۔

پاکستانی نوجوان اور AI کی مہارتیں

نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور وہ AI کی مہارتیں سیکھ کر دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ بہت سے ایپ ڈیولپر کام کر رہے ہیں اور اے آئی موڈیوز کی انٹیگریشن پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یوٹیوب، کورسیرا، اور دیگر پلیٹ فارمز پر ہزاروں پاکستانی نوجوان AI، مشین لرننگ اور ڈیٹا سائنس کے کورسز کر رہے ہیں۔

AI سے متعلق اہم کورسز اور پلیٹ فارمز

اگر آپ AI سیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے کئی آن لائن پلیٹ فارمز موجود ہیں:

  • Coursera
  • Udemy
  • edX
  • Google AI
    یہاں سے آپ Artificial Intelligence, Machine Learning, Deep Learning جیسے اہم کورسز کر سکتے ہیں۔

چیلنجز جو پاکستان کو درپیش ہیں

اگرچہ ترقی ہو رہی ہے، لیکن بجلی، انٹرنیٹ، فنڈنگ اور ماہر اساتذہ کی کمی جیسے چیلنجز AI کے سفر کو سست کرتے ہیں۔ مزید برآں، عام عوام میں شعور کی کمی بھی ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

مستقبل میں پاکستان میں AI کی ترقی کی امیدیں

مستقبل میں اگر پاکستان حکومت، نجی ادارے، اور تعلیمی ادارے مل کر کام کریں تو پاکستان AI میں دنیا کے بڑے کھلاڑیوں میں شامل ہو سکتا ہے۔ یہ نوجوانوں کو روزگار، ملک کو ترقی، اور دنیا میں شناخت دے سکتا ہے۔

AI میں عالمی سرمایہ کاری اور پاکستان کا کردار

چین، امریکہ، اور یورپی ممالک AI میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ پاکستان بھی عالمی اداروں کے ساتھ پارٹنرشپ کر رہا ہے جیسے UNDP, Google اور Microsoft، تاکہ مقامی سطح پر AI پروجیکٹس کو فروغ دیا جا سکے۔

نتیجہ اور آئندہ کا لائحہ عمل

مصنوعی ذہانت پاکستان کی ترقی کی کنجی بن سکتی ہے اگر ہم صحیح سمت میں اقدامات کریں۔ عوام میں شعور بیدار کرنا، تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا اور حکومتی سطح پر تعاون کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

ایک بار اس تحریر یعنی Advantages and Disadvantages of Artificial Intelligence – مصنوعی ذہانت کے فوائد اور نقصانات کو ضرور پڑھیں

اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs)

کیا پاکستان میں AI کی تعلیم عام ہو رہی ہے؟

جی ہاں، مختلف یونیورسٹیز اور آن لائن پلیٹ فارمز پر AI کورسز دستیاب ہیں۔

پاکستان کی کون سی صنعتیں AI استعمال کر رہی ہیں؟

بینکنگ، ای کامرس، زراعت، اور ہیلتھ کیئر میں AI کا استعمال بڑھ رہا ہے۔

AI سیکھنے کے لیے بہترین پلیٹ فارمز کون سے ہیں؟

Coursera، Udemy، edX اور Google AI بہترین پلیٹ فارمز ہیں۔

کیا AI پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گا؟

جی ہاں، AI کئی نئی نوکریاں پیدا کرے گا جیسے ڈیٹا سائنٹسٹ، AI انجینئر، اور مشین لرننگ ایکسپرٹ۔

پاکستان میں AI کے سب سے بڑے چیلنجز کیا ہیں؟

وسائل کی کمی، تربیت یافتہ افراد کی قلت، اور عوامی شعور کی کمی بڑے چیلنجز ہیں

اس تحریر پر ریٹنگ کیجے

ریٹنگ 0 / 5. 0

سید حسن

بتانے کو تو لوگ علم کا پہاڑ بھی بتاتے ہیں مگر میرا مختصر سا تعارف بس اتنا ہے کہ قلمی نام سید حسن، تعلق پاکستان، پنجاب سے ہے۔ کمپیوٹر پروگرامنگ اور بلاگنگ سے کافی پرانی شناسائی ہے اور کمپیوٹر کے علوم میں طالب علم کی حیثیت سے ابھی تک صرف ماسٹر تک کی تعلیم حاصل کر سکا ہوں۔ www.urdumea.com کو میری کم علمی کا ایک ثبوت سمجھیں اس کے علاوہ www.syedhassan.online بھی ایک اور ناکام کوشش ہے۔ پڑھا لکھا نہیں ہوں مگر کم پڑھ ہوں اور پڑھنے لکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ اگر میری یہ کوششیں آپ کی نظروں کے سامنے ہیں تو امید کرتا ہوں کہ آپ کی علمی طبیعت پر ناگوار نہیں ہوں گیں۔ میرا وٹس ایپ چینل https://whatsapp.com/channel/0029Vao9P1O9cDDiBJ76eL0K

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Discover more from Urdumea.com

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading